ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی کے اصطبلوں کو بیرون شہر منتقل کیا جائے: ہائی کورٹ

ممبئی کے اصطبلوں کو بیرون شہر منتقل کیا جائے: ہائی کورٹ

Sun, 08 Dec 2019 12:20:59    S.O. News Service

ممبئی،8/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی)  بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں اشارہ دیا ہے کہ ممبئی کے مضافات جوگیشوری، گورے گاوں، اوشیورہ سمیت دیگر مقامات کے اصطبلوں کے تقریباً 20 ہزار سے زائد جانوروں کو ممبئی سے باہر دہانو علاقے میں واقع جانوروں کے شیڈ میں منتقل کیا جائے کیونکہ ان کی ممبئی میں موجودگی صحت کے لئے خطرہ ہے۔

جسٹس ایس سی دھرم ادھیکاری اور جسٹس ریاض چھاگلا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گزشتہ اپنے فیصلے میں یہ اشارہ دیا کہ اگلے ہفتے پیر کے روز ممبئی ہائی کورٹ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کا حکم صادر کرے گی جو کہ ان جانوروں کو ممبئی سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات کرے گی۔

کمیٹی محکمہ محصول کے سکریٹری ، محکمہ جنگلات کے سکریٹری اور محکمہ ڈیری ترقیات کے سکریٹریوں پر مشتمل ہوگی جس میں تھانہ اور پالگھر کے کلکٹروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ 15 برس قبل داخل کی گئی ممبئی ملک پروڈیوسر ایسوسی ایشن اور دیگر کی جانب سے مہاراشٹر پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اس حکم کے خلاف دائر شدہ ایک عرضداشت کی سماعت کر رہی تھی جس میں شہر کے اصطبلوں کو بیرون شہر دیہی علاقوں میں منتقل کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا۔


Share: